کرپشن کا خاتمہ، سرکاری اداروں میں شفافیت، احتساب اور فیصلہ سازی کے عمل میں میرٹ موجودہ حکومت کے رہنما اصول ہیں، وفاقی وزیر حماد اظہر

139

اسلام آباد ۔ 12 جون ( اے پی پی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ، سرکاری اداروں میں شفافیت، احتساب اور ہر سطح پر فیصلہ سازی کے عمل میں میرٹ موجودہ حکومت کے رہنما اصول ہیں۔ اپنی بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ہمارے رہنما اصول رہے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے، سرکاری اداروں میں زیادہ شفافیت لائی جائے اور احتساب کا عمل جاری رکھا جائے اور ہر سطح پر فیصلہ سازی کے عمل میں میرت پر عمل درآمد کیا جائے۔ ہمارا بنیادی مقصد معیشت کی بحالی اور اسلامی جمہوری پاکستان کو مستحکم و مضبوط معیشت کے راستے پر گازمن کرنا ہے تاکہ ان منازل و مقاصد کو حاصل کیا جاسکے جن کا خواب ہمارے وطن عزیز کے بانیوں نے دیکھا تھا۔ ہمیں ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ تحریک انصاف سماجی انصاف کی فراہمی، معاشرے کے کزور اور پسماندہ طبقات کی حالت بہتر بنانے کے اصول پر کاربند ہے اور مفلسی و غربت میں پسے ہوئے ہم وطنوں کیلئے کام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔