کرپشن کا سد باب کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے،ممتاز اختر کاہلوں

146

سرگودھا۔4اپریل (اے پی پی):کرپشن کا سد باب کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے، اتنا خطرہ ملک کو دہشتگردی سے نہیں جتنا کرپشن نے پہنچایا ہے ،

آج پاکستان معاشی طور پر قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے اس کی بڑی وجہ سابقہ ادوار کی کرپشن ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے کرپٹ لوگوں نے جمہوریت کی آڑ لیکر کرپشن کو بچانے کی کوشش کی ہے۔