25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںکرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے نیب ٹیم کا لاہور...

کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے نیب ٹیم کا لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔6ستمبر (اے پی پی):کرپشن سے پاک پاکستان مہم کے حوالے سے نیب لاہور ٹیم نے بدھ کے روز لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل کی ہدایت پر ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ناصر نذیر نے نیب ٹیم کو لاہور ریلوے سٹیشن کا دورہ کروایا۔

اس موقع پر کرپشن کیخلاف آگاہی مہم کی تشہیر اور کرپشن کی روک تھام کیلئے نیب ٹیم نے ریلوے افسران کے ہمراہ پلان ترتیب دیا جس کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن، پارکنگ ایریا سمیت ریزرویشن ہال میں ’’کرپشن سے پاک پاکستان مضبوط معیشت کی ضمانت‘‘کے عنوان پر مبنی فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیب کی کرپشن کے خلاف آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے نے ریلوے افسران کو نیب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387585

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں