اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ "کرکٹ کا جائنٹ” عمران خان ہے ویرات کوہلی نہیں۔ آئی سی سی سروے میں عمران خان کو سب سے بہترین کپتان قرار دیا گیا‘ ویرات کوہلی سروے میں دوسرے نمبر پر رہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو عمران خان جیسا بننے کے لئے دوبارہ پیدا ہونا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں علی زیدی نے کہا کہ "کرکٹ کا جائنٹ ” عمران خان ہے، ویرات کوہلی اچھے بلے باز ہیں لیکن جائنٹ نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے‘ میرا 9 سالہ بیٹا بھی عمران خان کی کرکٹ کا مداح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے ورلڈ کپ 1992ءکے بعد ریٹائرمنٹ لی میری شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔