کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے ، کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

97

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسانوں کا دھرنا بلا جواز ہے ،آج کسان اتحاد سے ملاقات میں انکو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے،کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون میں احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں دی جائے گی۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویل پر بجلی کے بلوں میں کمی کے لیے کابینہ کی قائم کمیٹی کام کر رہی ہے ، سوموار کو کمیٹی دوبارہ بیٹھے گی اور تمام تجاویز پر غور کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے، ٹیوب ویلز کے بلوں کی ادائیگی موخر کرنے کا مطالبہ تسلیم کیا جا چکا، نویفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، کسانوں کا احتجاج اور دھرنا بلا جواز ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون ریڈ لائن ہے، کسان یا کسی بھی گروہ یا جماعت کو ریڈ زون احتجاج یا دھرنے کے اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کی طرف مارچ کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آے گا۔ سپریم کورٹ کے بھی واضح احکامات موجود ہیں کہ ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں ہو سکتا۔