40.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکسان کارڈ اسکیم کا اوکاڑہ میں بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

کسان کارڈ اسکیم کا اوکاڑہ میں بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

- Advertisement -

اوکاڑہ۔ 15 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی کسان کارڈ اسکیم کا صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح اوکاڑہ میں بھی باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر زراعت ساہیوال ریجن چوہدری شہباز نے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اعجاز کے ہمراہ محکمہ زراعت توسیع کے ضلعی آفس میں اس اسکیم کا آغاز کر دیا ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ ضلع کی تینوں تحصیلوں کے 23 ہزار کاشتکار اس اسکیم سے مستفید ہو سکتے ہیں کاشتکاروں کی جانب سے 8070 پر اس کی آن۔لائن رجسٹریشن کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے کارڈ جاری کیا جائے گا اس اسکیم سے فی ایکٹر 30 ہزار بلا سود قرضہ دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے ضلعی زراعت آفس میں بنک آف پنجاب کے نمائندوں کے علاوہ ایگریکلچر ملازمین کے کاونٹر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو اس اسکیم کے حوالے سے کوء دشواری نہ آئے ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے پیسوں سے کاشتکار رجسٹرڈ دوکانوں سے سپرے۔بیج اور مشینری کو اپنی مرضی سے خرید سکتے ہیں اور قرض کی یہ رقم آسان اقساط میں بلا سود واپس کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ایم پی اے میاں محمد منیر نے اس اسکیم میں رجسٹرڈ ہونے والے کاشتکاروں کو اسیکم کے کارڈ تقسیم کئیے ان کا کہنا تھا پنجاب حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کسانوں کو ریلیف دے رہی ہے تاکہ فصل کی کاشت کے وقت کاشتکاروں کو مسائل کا۔سامنا نہ کرنا پڑے ان کا کہنا تھا کہ کسان اور کاشتکار ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کی خوشحالی کے لیے وزیر اعلی مریم نواز نے یہ بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کسان اس اسکیم سے مثبت سوچ سے فائدہ اٹھائیں منفی پروپگینڈہ کرنے والوں کی باتوں میں نہ آئیں ان کا۔کہنا تھا اس اسکیم میں انے والے وقت میں مزید بہتری لاء جائے گی میاں منیر نے کہا کہ ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز نے اوکاڑہ کی سطح پر کسان کارڈ اسکیم کے لیے جو اقدامات کئیے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=503284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں