26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکسٹم ملتان کی کارروائی ،تین کروڑ روپےسے زائد مالیت کا سمگل شدہ...

کسٹم ملتان کی کارروائی ،تین کروڑ روپےسے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

- Advertisement -

ملتان۔ 06 ستمبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کاسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کسٹم انفورسمنٹ کے شعبہ انسداد اسمگلنگ کے عملے نےانسپکٹر مدبر حسین کی زیر نگرانی ناگ شاہ روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا ۔دوران کارروائی نان کسٹم پیڈ ایل ای ڈیز، خشک دودھ، سگریٹ، امریکی بادام، شاپنگ بیگ، پیرا شوٹ کلاتھ، صوفہ کلاتھ، سوٹنگ کلاتھ اور دیگر متفرق سامان برآمد ہوا،

جس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 10 لاکھ روپے بنتی ہے،کسٹم حکام نے کسٹم ایکٹ 1969ء کے تحت مزکورہ سامان تحویل میں لے کر کسٹم ویئر ہاوس منتقل کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔کلکٹر کسٹم رحمت اللہ وسترو نے کسٹم ملتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے،سمگلروں اور سمگلنگ کے خلاف یونہی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی تاکہ ملکی معیشت و قومی انڈسٹری کی بحالی اور فعال بنانے کو یقینی بنایا جاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387656

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں