32.9 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو...

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی ریسپانس اور سی پی آر ٹریننگ ضرور حاصل کرنی چاہیے، ڈاکٹر حسین میاں

- Advertisement -

ملتان۔ 03 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو فرسٹ ایڈ، ایمرجنسی ریسپانس اور سی پی آر ٹریننگ ضرور حاصل کرنی چاہیے تاکہ دوران سفر،گھر پر یا کام کی جگہ پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد دے کر انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 ملتان کے زیر انتظام ہفتہ کو یہاں ریسکیو سینٹرل سٹیشن چوک کمہاراں والا پر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ایمرجنسی ریسپانس کے لیے ریسکیو وولنٹیئرز کی عملی مہارتوں کے مظاہرے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر اولیاء کے مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے ممبران سمیت دیگر وولنٹیئرز نے شرکت کی

ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد خان اور دیگر نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق ٹریننگ دی۔جس میں سانس اور دل کے بند ہو جانے کی صورت میں مصنوعی طریقے سے بحالی،زخمی ہونے کی صورت میں خون کے ضائع ہونے کو بچانے بارے آگاہی کے ساتھ سا تھ تباہ شدہ بلڈنگ سے زخمیوں کو نکالنے بارے عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین میاں نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ہنگامی حالات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے معاشرے کے تمام افراد کو ضروری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے،یہ ٹرینگ ممکنہ قدرتی آفات سے بچاؤ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ معاشرے میں موجود ہر شخص کو فرسٹ ٹریڈ ، ایمرجنسی ٹرینگ اور” سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن)یہ ایک ہنگامی طریقہ کار ہے

- Advertisement -

جو دستی طور پر خون کی گردش کو برقرار رکھنے اور دماغ اور دیگر اہم اعضاء کو آکسیجن فراہم کرنے کے لیے انجام دیا جاتا ہے جب کسی شخص کے دل نے دھڑکنا بند کر دیا ہو یا غیر موثر طریقے سے دھڑک رہا ہو، یا جب وہ سانس نہیں لے رہا ہو” کی ٹریننگ ضرور حاصل کرنی چاہیے،تاکہ دوران سفر یا گھر میں یا کام کی جگہ پر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد دے کر انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء نے ریسکیو1122 کا شکریہ ادا کیا اور ٹرینگ کو مفید و معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تربیتی سیشن مستقبل میں ناگہانی آفات سے نمنٹنے کیلئے اور لوگوں کو موقع پر فوری طبی امداد دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591939

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں