کشمیر ،خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

146
محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ،خیبرپختو نخوا ، اسلام آباد، با لائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، مشرقی اور جنوبی سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ، اسلا م آباد، بالائی پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے ذیادہ بارش پنجاب: اسلام آباد(ائیر پورٹ 59، گولڑہ 36، سید پور 24، بو کرہ 22، زیرو پوائینٹ 16)، جہلم 50، ساہیوال 42، راولپنڈی (کچہری 36، چکلالہ35، شمس آباد 20) ، منڈی بہاؤالدین 31، مری 30، منگلہ 27، چکوال 18، قصور17، گجرات ، حافظ آباد، گوجرانوالہ 15، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 15، سٹی 10)، لاہور ( مغل پورہ 09،جوہر ٹاؤن 05، ائیر پورٹ ، تاج پورہ 04، شاہی قلعہ، فرخ آباد03، گلبرگ ، لکشمی چوک ، اپر مال 02،چوک ناخدا، گلشنِ راوی 01 )، سرگودھا 09 ، جوہرآباد 07، ملتان (ائیرپورٹ)، اوکاڑہ 02، خیبرپختونخوا:بونیر 52، بالاکوٹ 24، کاکول ، مالم جبہ 08، سیدوشریف 05، پاراچنار، پٹن 01، کشمیر: کوٹلی 29، مظفرآباد (ائیر پورٹ28، سٹی 25)، راولاکوٹ18، گڑھی دوپٹہ15، سندھ: کلوئی 15، مٹھی 08، بدین، چھاچھرو 04، ڈپلو، چھور 02، گلگت بلتستان : ہنزہ07 اور بگروٹ میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: دالبندین اورسبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔