34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر ادھورا ہے ،تحریک...

کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر ادھورا ہے ،تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل

- Advertisement -

مظفرآباد ۔19اپریل (اے پی پی):تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر ادھورا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام جلد آزادی حاصل کریں گے ۔ہم مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کے خواہشمند ہیں لیکن بھارت کے عزائم خراب ہیں اور وہ غزہ جیسے آپشن استعمال کررہا ہے جو انتہائی خطرناک ہیں ۔تحریک نوجوانان فلسطین اور کشمیر کے حوالہ سے کمپین چلا رہی ہے ۔آزاد کشمیر کی پسماندگی کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سماجی سطح پر ہماری خدامات سب کے سامنے ہیں ۔آمدہ الیکشن میں باقاعدہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کے لیے گراس روٹ لیول سے کام جارہی ہے

گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں تحریک نوجوانان کشمیر کے صدر اجمل مغل ،ڈاکٹر زاہد ،ڈاکٹر تہنیت اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیر نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے ساتھ خواتین کو اپنے رسم ورواج کے اندر رہ کربا روز گار بنائیں گئے ۔صحت ،تعلیم ،تعمیر وترقی ،پینے کا صاف پانی ،اور میرٹ کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جماعت میں بہتر اور صاف شفاف لوگوں کو شامل کرکے عوامی نمائندگی چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سارے سیاستدان بھی غلط نہیں ہوتے ہر شعبے میں اگر چند لوگ خراب ہیں تو ان کی وجہ سے سب کو خراب نہیں کہا سکتا ۔عبداللہ گل نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک اس وقت جن مشکلات سے گزرہا ہے اس کا مقابلہ کیا جائے ۔

- Advertisement -

ہمارا دشمن ملک کے ماحول خراب کرنے میں اور دہشت گردی میں ملوث ہے ۔اس لیے اس کو ناپاک ارادوں میں ناکام بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگست کے بعد ملک میں سیاسی منظر تبدیل ہو رہا ہے ۔تحریک نوجوانان ہر سطح پر کام کررہی ہے ۔انہوں نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ میں بھی ہمیں مکمل چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں