کماد کی کاشت کیلئے صحتمند بیج کا انتخاب کریں،زرعی ماہرین

240

قصور۔12 فروری(اے پی پی )پنجاب بھرمیں کمادکی بہاریہ کاشت کاآغازہوگیاہے جبکہ محکمہ زراعت نے زمینداروں‘ کاشتکاروں‘کسانوں کو بیج کے انتخاب میںاحتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار کماد کے بیج کا انتخاب ایسے کھیتوں سے کریں جو صحتمند ‘ ہر قسم کی بیماری سے پاک اور کورے سے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیج کاٹنے سے پہلے گنے کی آنکھوں کا اچھی طرح معائنہ ‘انکے صحتمند ہونے کی تصدیق کی جائے اوربیج کےلئے کاٹے گئے ٹکڑوں پر کم ازکم دو سے تین آنکھیں ضرورہونی چاہئیں۔