کمالیہ ۔منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

19

کمالیہ۔ 10جون (اے پی پی):( نامہ نگار) منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق اے ایس آئی کلیم احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے مشکوک شخص مقدر عباس کی تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے 10لیٹر شراب دیسی برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔