23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکمبوڈیا نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے...

کمبوڈیا نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے 73 اہلکار بھیج دیئے

- Advertisement -

نوم پنہ۔14دسمبر (اے پی پی):کمبوڈیا نے جنگ زدہ افریقی ملک جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے 34 خواتین سمیت 73 اہلکار بھیج دیئے۔

شنہوا کے مطابق نیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ فورسز کے ڈائریکٹر جنرل، جنرل سیم سوانی نے دارالحکومت نوم پنہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امن دستے کی روانگی کے موقع پر کہا کہ یہ 12ویں مرتبہ ہے کہ کمبوڈیا نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے اپنے نئے فوجی دستے جنوبی سوڈان بھیجے ہیں،کمبوڈیا کا 11واں امن فوجی دستے کی ایک سالہ مدت اختتام کو ہے۔

- Advertisement -

امن اہلکاروں میں ایئرپورٹ انجینئرز،بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے اہلکار،فوجی طبی اہلکارشامل ہیں۔ انہوں نے امن دستے کو اقوام متحدہ کے قواعد و ضوابط، رائل کمبوڈین آرمڈ فورسز کے ضابطہ اخلاق اور جنوبی سوڈان کے قوانین کی سختی سے تعمیل کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نےکہا کہ یہ آپ سب کے لیے ضروری ہے کہ میزبان ملک اور اس کے عوام کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کریں اور ان کی ثقافت، روایت اور رسم و رواج کا احترام کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419776

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں