25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںکمشنرفیصل آباد کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول بارے...

کمشنرفیصل آباد کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول بارے اجلاس منعقد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 08 مارچ (اے پی پی):کمشنرفیصل آباد مریم خان کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر عامر رضا،اے سی جنرل،ڈی او انڈسٹریز و دیگر متعلقہ افسران سمیت ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو پولٹری اور دیگر اشیا کے نرخ استحکام میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفائیڈ نرخ سے زائد پر کوئی چیز فروخت نہ ہونے دیں۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کےساتھ سختی کا حکم دیا۔انہوں نے مرغی کے گوشت کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو روزانہ ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرنے کا کہا۔اجلاس میں آلو،پیاز،ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں فرق بارے بھی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔

- Advertisement -

مریم خان نے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈز کی تقسیم میں مزید تیزی لانے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن ابتک 2 لاکھ 78 ہزار 859 افراد کو نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز پہنچادیئے گئے ہیں اس کے علاوہ24 گھنٹوں کے دوران ناجائز منافع خوری پر 199 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اور1697 گرانفروش دکانداروں کو 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570282

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں