20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومضلعی خبریںکمشنر سرگودھا کا زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ،...

کمشنر سرگودھا کا زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ، جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سرگودھا -04 مئی (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گزشتہ روز زیر تعمیر گورنمنٹ نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، محکمہ بلڈنگز، ہیلتھ اور متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر نے ہسپتال کی مختلف وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی بلاک اور آپریشن تھیٹرز کے زیر تعمیر حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور او پی ڈی کو جلد فعال کرنے اور طبی آلات و مشینری کو نصب کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا ڈویژن کے عوام کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے جس کی بروقت تکمیل سے دل کے مریضوں کو مقامی سطح پر جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر نے مزید کہا کہ منصوبے میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور تمام کام طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔

س موقع پر انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہسپتال کا تعمیراتی کام دو شفٹوں میں کیا جارہا ہے تاکہ اس کی تکمیل جلد ازجلد مکمل ہو اور اس کو عوامی مفاد کے لیے فعال کیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں