14.4 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکج بارے اجلاس

کمشنر فیصل آباد کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکج بارے اجلاس

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی):کمشنرفیصل آباد مریم خان کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکج بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر،اے سی جنرل،ڈی او انڈسٹریز،ای اے ڈی اے و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مستحق خواتین کی مالی امداد کیلئے ”رمضان نگہبان پیکج”کے تحت گھر گھر پے آرڈرز کی ترسیل کیلئے اضلاع میں 780 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جنہوں نے ابتک 41 ہزار 405 مستحقین کی دہلیز تک پے آرڈرز پہنچادیئے ہیں۔کمشنر مریم خان نے پے آرڈرزوصول کرنے والے مستحقین سے رقوم لینے والے اہلکارروں کیساتھ سختی سے نمٹنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے جھنگ اور چنیوٹ میں پے آرڈرز تقسیم کی رفتار بڑھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ملنے والے پے آرڈرز اسی روز مستحقین تک پہنچائے جائیں۔کمشنر نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پے آرڈز رجسٹرڈ افراد تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر اپلوڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پے آرڈرز گھروں تک پہنچانے کیلئے عملہ مال،یونین کونسل سیکرٹریز کی مدد لی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل رمضان بازاروں میں شہریوں کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے اوراسٹالز پر چینی آٹا سمیت تمام اشیا وافر مقدار میں موجود ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568532

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں