کراچی۔ 30 مئی (اے پی پی):کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اپنے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔جمعہ کو کمشنر کراچی نے منگھو پیر، پہاڑ گنج، پختون آباد ، سلطان آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذو الفقار میمن، اے ڈی سی سینٹرل عاصم عباسی ،منگھو پیر کے ٹاون چیئرمین علی نواز بروہی،ڈی ایچ او ویسٹ ڈاکٹر کیلاش،یوسی چیئرمین دل محمد ، کے ٹی ایف کوآرڈینیٹر سعود یعقوب کھو سو ، مفتی طارق اور مختلف اداروں کے افسران موجود تھے۔
کمشنر کراچی نے منگھو پیر میں آر ایچ سی کے دورے میں مکمل معلومات حاصل کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ ضلع میں 1533 ٹیمیں اور تقریباً 3000 پولیو ورکرز اس مہم میں کا حصہ ہیں اور ٹائون چیئرمین، بلدیاتی نمائندے علمائے کرام، سول سوسائٹی کے افراد اور ڈاکٹرز بھر پور مدد کر ررہے ہیں۔
انہوں نے کمشنر کو بتایا کہ انکاری افراد کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ کمی ہوئی ہے ۔کمشنر کر اچی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ انکاری خاندانوں سے گفت و شنید کر یں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔انہوں نے ٹائون چیئرمین علی نواز بروہی سے اظہار تشکر کیا کہ آپ کی پوری ٹیم اس مہم میں بھر پور تعاون کر رہی ہے۔انہوں نے پہاڑگنج،یوسی کے چیئرمین دل محمد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 2 دنوں میں انسداد پولیو مہم کے اچھے نتائج آئینگے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603298