کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کل ہوگا

262

کراچی۔ 22 جون (اے پی پی):کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کل(اتوار کو) ہوگا، ریس کا افتتاح 8 بجے صبح ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو جھنڈا لہرا کر کریں گے۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ریس کے تمام شرکاء7 بجکر 30منٹ پر آئی آئی سی سی پل پر جمع ہوں گے جبکہ ریس براستہ ایم ٹی خان روڈ، پی آئی ڈی سی سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔ریس میں میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔