کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت لوکل بس مالکان اور رکشہ یونین کے نمائندوں کا اجلاس، کرایوں میں کمی کا فیصلہ

191
کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت لوکل بس مالکان اور رکشہ یونین کے نمائندوں کا اجلاس، کرایوں میں کمی کا فیصلہ

کوئٹہ۔ 20 دسمبر (اے پی پی):کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیر صدارت لوکل بس مالکان اور رکشہ یونین کے نمائندوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی کوئٹہ ڈویژن وحید شریف عمرانی،ایس پی ٹریفک سریاب سرکل آصف شاہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سٹی ضمیرالحق بھی موجود تھے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے تناظر میں وزیراعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے اور اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے لہذا اسی حوالے سے کوئٹہ شہراور گردونواح میں چلنی والی بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں کمی لانا ضروری ہے تاکہ پٹرول اور ڈیزل میں کمی کے ثمرات عام عوام تک پہنچیں ، اسکے علاوہ کوئٹہ کی عوام کی سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف اچھی کنڈیشن کی حامل بسوں کو روٹ پر چلنے دیا جائے گا خستہ حال اور ناکارہ بسوں کو کس صورت سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت 286 بسیں مختلف روٹس پر چل رہی ہیں جو موٹر وہیکل ایگزامینشن سے کلیئر ہیں جبکہ 115 دیگر بسیں ایسی ہیں جن کی فٹنس کو دوبارہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی نگرانی میں چیک کیا جائے گا

، معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں کو فی الفور ناکارہ بنا دیا جائے گا۔ اجلاس میں لوکل بس مالکان اور رکشہ یونین کے نمائندگان کی باہمی رضا مندی سے فیصلےمرتب کیے گے جن کے مطابق بس مالکان انٹر سٹی کا جو کرایہ سن 2020ء میں وصول کر رہے تھے اب اس کرائے سے 5 روپے کم کرایا ہو گا ۔