کوئٹہ، ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے کے خلاف کارروائی

56

کوئٹہ۔ 17 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ میں سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے ممنوعہ پلاسٹک تھیلے بیچنے اور استعمال کرنے کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران متعدد دکانوں سے ہزاروں کی تعداد میں ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کو ضبط کرلیا گیا

اور تمام دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور دکاندار متعلقہ محکمے سے منظور شدہ تھیلوں کا استعمال کریں بصورت دیگر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیگی۔