کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):کوئٹہ میں پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔بدھ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ،پاکستان مسلم لیگ(ن)،پاکستان پیپلزپارٹی ، سماجی رہنمائوں علائوالدین کاکڑ،یوتھ موبلائزیشن موومنٹ کی جانب سے بھارت کی پاکستان پر جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔ریلیوں کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا اور بھارت کے خلاف و افواج اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی جارحیت اور حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار نے رات کے اندھیرے میں معصوم عوام کو نشانہ بنایا ہے جوقابل مذمت ہے بھارت ڈرامہ رچاکر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، ہماری فوج نے دن کی روشنی میں بھارت کے پانچ جہاز گرا کر ان کو ایک مضبوط فوج ومضبوط ملک ہونے کا پیغام دیاہے،بھارتی حملے میں معصوم وبے گناہ بچوں اور خواتین کو شہید کیاگیاہے ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو شکست سے دو چار کیاہے
پاک فوج نے انڈیا کو منہ توڑ جواب دیاہے ،پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، بھارت نے جو حملہ کیا وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہےجس بزدلی سے انڈیانے حملہ کیا اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا اسکی مذمت کرتے ہیں ،پاک فوج کی بہادری کی وجہ سے ہر پاکستانی کا سر بلند ہے، پاک فوج ہرلیول پر انڈیا کا مقابلہ کرنے کو تیار ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594058