کوئٹہ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلا ک میں پولیس گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پو لیس اہلکار شہید ایک اہلکار زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور شہید ہونے والے پولیس اہلکارکی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے علا قے کو گھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔