کوئٹہ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):کوئٹہ کسٹمز نے سمگلنگ کے خلاف دو کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے پنجاب بارڈر پر واقع رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ایک ٹرک سے ڈرائی فروٹ اور چنے برآمد کرلیے جو غیر قانونی طریقے سے اندرون ملک سمگل کیے جارہے تھے جبکہ دوسری کارروائی کے نتیجے میں دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے800 بیگز یوریا اور 100پارسلز چینی برآمدکرلیے،
برآمد شدہ سامان کی قیمت 5 کروڑ روپے بنتی ہے ۔ترجمان کسٹم ڈاکٹر عطاء بڑیچ کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اورکلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ محمد اسماعیل کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل کلیکٹرکسٹم انفورسمنٹ عمر شفیق، اسسٹنٹ کلیکٹر حسیب احمد اور اسسٹنٹ کلیکٹر محمد سلیم کی ترتیب دی گئی
فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس جس میں رکھنی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج محمد رفیق، دالبندین فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کے انچارج علی احمد لہڑی اور دیگر انسپکٹرز جن فیض کھوسو عبدالستارسید قمر عباس، اور راجہ نعیم اور دیگر سٹاف شامل تھےنے ان دو کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ترجمان ڈاکٹر عطا بڑیچ سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ کسٹمز کی کاوشوں سے انتہائی مشکل حالات اور کم افرادی قوت کے ساتھ سر گرم عمل ہے۔