Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومکھیل کی خبریںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے،...

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے، سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائیگا

- Advertisement -

لاہور ۔ 19 فروری (اے پی پی) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات سے کراچی میں ہوگا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق سپر لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ شاداب خان پہلی مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔ سرفراز احمد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز اور ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے جبکہ پشاور زلمی کا دوسرا نمبر ہے جس کی کامیابی کا تناسب 58.69 فیصد ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز سپر لیگ کی وہ 2 ٹیمیں ہیں جو تاحال پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکیں تاہم دونوں ٹیمیں لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ماضی کے اعداد و شمار کو پس پشت ڈالتے ہوئے تاریخ بدلنے کیلئے پرامید ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس فائیو ایشیا کپ 2008ء کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد کی اسٹیڈیمز کا رخ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں