38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکوئی بھی امریکا کا صدر بنے، تعاون جاری رہے گا، جاپانی وزیر...

کوئی بھی امریکا کا صدر بنے، تعاون جاری رہے گا، جاپانی وزیر اعظم

- Advertisement -

ٹوکیو ۔ 6 مئی (اے پی پی) جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعاون پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ برطانیہ کے اپنے دورے کے دوران شنزو ایبے کا کہنا تھا کہ اس سے قطع نظرکہ کون امریکا کا نیا صدر بنتا ہے جاپان اور امریکا کے روابط پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کے بقول ان تعلقات میں مزید پختگی آئے گی۔ آبے نے مزید کہا کہ جاپان کا امریکا کے ساتھ اتحاد ایشیا میں امن و خوشالی کی بنیاد ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کے مطابق کوئی بھی امریکی صدر بنے یہ اتحاد بہت زیادہ اہم ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3740

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں