- Advertisement -
ٹوکیو ۔ 5 مارچ (اے پی پی) جاپان نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے باعث چینی صدر شی جن پنگ کا جاپان کا سرکاری دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان یوشی ہیڈے سوگا نے ٹوکیو میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے جاپان کے سرکاری دورہ کی آئندہ تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=191685
- Advertisement -