ماسکو ۔ 3 اگست (اے پی پی) روسی محقیقین نے کہاہے کہ نوول کورونا وائرس کے تغیر سے متعلق تحقیق واضح کرتی ہے کہ یہ وائرس قدرتی ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی تاس نے سائنسی جریدے پیرجے میںروسی ماہرین کے شائع مضمون کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحقیق کے دوران مختلف ممالک میں نوول کورونا وائرس کی جینیاتی ساخت کا مطالعہ کیا گیا اور ایک ہزار سے زائد شواہد کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ کورونا وائرس کی ارتقاءکے ابتدائی مرحلے میں تغیر فطرت میں موجود کورونا وائرس سے مشابہ ہے لیکن یہ بعد میں انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔ماہرین کے نزدیک اگر ایک چمگادڑ کورونا وائرس کی فطری میزبان ہے تو چمگادڑ کے خلیے اور کورونا وائرس دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں کیونکہ چمگادڑ میں وائرس کا تغیر کم پایا گیا ہے تاہم انسانوں میں وائرس کی منتقلی کے بعد انسانی جسم میں تکسیدی عمل زیادہ شدت اختیار کر لیتا ہے۔جیسے جیسے کورونا وائرس انسانی آبادیوں میں وسیع پیمانے پر پھیلتا ہے ا±سی قدر خود کو انسانی ماحول سے بہتر ہم آہنگ کرتا ہے۔ماہرین کے نزدیک وائرس کے ارتقاءکے عمل میں انسانی مداخلت نہیں پائی گئی ہے۔