کورونا وائرس کے متاثرین کی عالمی تعداد اب سوا تین کروڑ سے زائد، کوروناوائرس کی وجہ سے 20 لاکھ تک اموات ممکن، ڈبلیو ایچ او

85
اومی کرون کا پھیلائو، عالمی اداہ صحت نے کورونا وائرس کے دو نئے علاجوں کی منظوری دے دی

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب32 ملین سے زائد ہو گئی ہے، جب کہ اس عالمی وبا کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتیں بھی 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، متاثرین کی تعداد 7 ملین سے زائد اور ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے۔ بھارت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اب تک 59 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 93 ہزار 379 بنتی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والا نیا کورونا وائرس اب تک دنیا کے دو سو دس ممالک اور خطوں میں پھیل چکا ہے۔ادھرعالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب مزید انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔ جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی اقدامات کے ڈائریکٹر مائیکل راین نے کہا کہ کووڈ انیس کے باعث بیس لاکھ تک اموات کافی حد تک ناقابل تصور تو ہیں لیکن ناممکن نہیں۔ راین کے مطابق کووڈ انیس کی مہلک بیماری کے خلاف سخت اور بروقت اقدامات کیے جائیں، تو انسانی اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ روکا جا سکتا ہے۔ یہ وائرس اب تک نو لاکھ چورسی ہزار انسانوں کی جان لے چکا ہے اور ڈبلیو ایچ او کو خدشہ ہے کہ اگلے چند روز میں یہ تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر جائے گی ۔