کورونا وائرس کے 1974 کیس، 55 اموات رپورٹ،32 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

75

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق، 1974 مثبت کیس رپورٹ ہوئےجبکہ فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 205 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 892 ہے۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 147 ، خیبرپختونخوا 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 082 کیس رپورٹ،اسلام آباد 37 ہزار 272، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 215 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اب تک 9 ہزار 929 اموات ہوئیں