اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):.کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین بالخصوص سائنو فارم اور سائنو ویک تمام ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہے ۔وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینز ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ تمام ایسے افراد جنہوں نے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ دوسری ڈوز کے لئے اپنے قریبی ویکسی نیشن سینٹر میں جا کر اپنی ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔