کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت نے دنیا کیلئے مثال قائم کی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

60

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کورونا وائرس کے خلاف کامیاب جنگ میں عوام کے شعوری رویے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک وباءکے خلاف پاکستانی حکومت کی کوششوں نے دنیا کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ، حکومت نے وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے ملک میں کورونا کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کی کورونا وباءکے خلاف کامیاب حکمت عملی کی تعریف کر رہی ہے جس طرح وہ اس چیلنجنگ وقت میں قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کی مدد کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنے اور تمام شعبوں کو دوبارہ کھولنے کا یہ مطلب نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا ہے، وباءکا خطرہ ابھی موجود ہے اسلئے عوام سے قومی اتحاد کی اپیل ہے کہ وہ ملک سے مہلک وباءکے مکمل خاتمے تک ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اب کورونا وائرس وبائی امراض سے متاثرہ مخصوص مقامات پر وباءکے خاتمے کیلئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاو¿ن حکمت عملی اور ہوم آئسولیشن پر عمل پیرا ہے۔