بگوٹا ۔23فروری (اے پی پی):کولمبیا میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق قومی پولیس کے سربراہ جنرل ولیم رینی سلامانکا نے وزیر دفاع ایوان ویلاسکوز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر شمال مغربی کولمبیا کےقصبے کیرامانٹا پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
انہوں نے کہاکہ حکام حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات کریں گے۔پولیس افسران کی موت کی خبر کے بعد کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے اس سانحہ پر اظہار افسوس کرتےہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔