23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںکومیکس 2025 پاکستان عمان ٹیک کمپنیوں کے مابین روابط کو مستحکم کرنے...

کومیکس 2025 پاکستان عمان ٹیک کمپنیوں کے مابین روابط کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا، شزہ فاطمہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ کومیکس 2025 پاکستان عمان ٹیک کمپنیوں کے مابین روابط کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا،پاکستان ،عمان سٹارٹ اپس، سائبر سیکیورٹی کے میدان میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔

جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے عمان کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون اور عمان میں اگلے سال ستمبر میں منعقد ہونے والے گلوبل ٹیکنالوجی ایونٹ ‘کومیکس 2025’ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔عمان وفد کی پاکستانی ٹیک کمپنیوں کو گلوبل ٹیک ایونٹ ‘کومیکس 2025’ میں شرکت کی دعوت دی۔ مہمان وفد نے کہا کہ پاکستانی ٹیک کمپنیاں کومیکس کے پلیٹ فارم سے آئی ٹی، انوویشن کے میدان میں اپنی صلاحیتیں دنیا کو دکھائیں۔

- Advertisement -

وزیر مملکت نے کہا کہ عمان کو اگلے سال ستمبر میں ٹیک ایونٹ ‘کومیکس 2025’ کے انعقاد کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کومیکس 2025 پاکستان عمان ٹیک کمپنیوں کے مابین روابط کو مستحکم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان عمان کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ شزہ فاطمہ نے کہاکہ پاکستان ،عمان سٹارٹ اپس، سائبر سیکیورٹی کے میدان میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔دونوں ممالک آئی ٹی و ٹیلی کام کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527820

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں