اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے بعددنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال اور پالیسی مسائل کی پیچیدگیوں کے ساتھ معاشی بحالی کا عمل جاری ہے ۔
آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کا عمل جاری ہےلیکن اس کی رفتار کم ہے جس کی وجہ گلوبل سپلائی چین کے مسائل ہیں۔
کووڈ۔19 کے بعد دنیابھر میں سپلائی چین کے شعبہ کی مشکلات توقعات سے زیادہ ہونے اور کئی ممالک میں افراط زر کی وجہ سے معاشی بحالی کی شرح متاثر ہو رہی ہے۔آئی ایم ایف نےبین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ پائیدار معاشی شرح نمو کےلئے پالیسی کے مختلف مسائل کے خاتمے کو یقینی بنائیں تاکہ معاشی طور پر غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ کیا جا سکے۔