کووڈ۔19 کے باعث ڈیجیٹل سروسز کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،آئی ایم ایف

75
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے باعث ڈیجیٹل سروسز کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ مالیات کے شعبہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ روایتی بینکاری کو آن لائن سٹارٹ اپس سے سخت مقابلہ کرناپڑ رہا ہے جن کی اپنی کوئی فزیکل برانچ وغیرہ نہیں ہوتی۔ مزید برآں سوشل میڈیااور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اپنی خدمات کو ادائیگیوں اور قرضوں تک وسعت دے رہے ہیں۔ ڈیجیٹل خدمات کے حوالہ سے جدید ایجادات سے کئی مسائل بھی پیداہو سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن کے شعبہ میں تیزی سے متعارف ہونےوالی ایجادات کے حوالہ سے جامع پالیسی اقدامات کرے تاکہ صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مددملے گی۔