پشاور۔14اگست (اے پی پی )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پورے کوہاٹ ڈوےژن مےں بھی 70وےں ےوم آزادی انتہائی جوش و خروش ،قومی جذبے اور اس عہد کی تجدےد کے ساتھ منایاگیا کہ لازوال قربانےوں سے حاصل کی گئی کہ اس مملکت خدادادکو اےک عظےم اور پر امن ملک بنائےں گے ۔ اس دن کی مناسبت سے ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔سب سے بڑی تقرےب ڈوےژنل ہےڈ کوارٹر کے ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ مےں منعقد کی گئی جہاں کمشنر کوہاٹ ڈوےژن مسرت حسےن جو مہمان خصوصی تھے نے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ضےاءاللہ بنگش ایم پی اے ، ڈسٹرکٹ ناظم کوہاٹ محمدنسیم آفریدی، ڈی آئی جی کوہاٹ اول خان اورڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ قومی پر چم کی پرچم کشائی کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66154