26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںکوہستان اپر میں زلزلہ کے جھٹکے، ریسکیو 1122 کے عملہ کو ہائی...

کوہستان اپر میں زلزلہ کے جھٹکے، ریسکیو 1122 کے عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 19 اپریل (اے پی پی):کوہستان اپر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کے فوراً بعد کوہستان اپر اور گرد نواح میں ریسکیو 1122 کے عملہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اپر کوہستان میاں ظاہر نے ہفتہ کو بتایا کہ ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ اور تیار ہیں۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 1122 ہیلپ لائن نہ لگنے کی صورت میں فون نمبر 0998407212 پر رابط کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584428

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں