پٹن۔ 18 اپریل (اے پی پی):ایس ڈی پی او سرکل بنکڈ رانولیااورنگزیب خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او دوبیر ابوذر غفاری اور انچارج پولیس چیک پوسٹ چکئی نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن اور ہوٹلز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران تھانہ دوبیر کی حدود اور انٹری پوائنٹ چکئی میں ہوٹلز کی تلاشی لی گئی اور مشتبہ افراد کی جامع چیکنگ کی گئی۔
چکئی چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی گئی۔ سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا غیر قانونی سرگرمی کو بروقت روکنا ہے۔ ضلعی پولیس عوام سے اپیل کرتی ہے کہ امن و امان کے قیام میں پولیس سے مکمل تعاون کریں تاکہ علاقہ مزید محفوظ بنایا جا سکے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583927