کویت بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے مزید سبسڈی اصلاحات کرے،آئی ایم ایف

131
دنیا بھر میں خوراک اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف رپورٹ

کویت سٹی۔ 17 نومبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ کویت بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے مزید سبسڈی اصلاحات کرے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث کویت کو بجٹ خسارے کاسامنا ہے اور کویت نے گزشتہ سال 16سال میں پہلی مرتبہ 15ارب ڈالر خسارے کابجٹ پیش کیا۔