کویت میں مجالسِ عزا کے لیے نئے ضوابط کا اعلان، سکیورٹی اور شعائر کااحترام اولین ترجیح قرار

6

کویت سٹی ۔26جون (اے پی پی):کویت میں مجالسِ عزا کے انعقاد سے متعلق نئی ہدایات طے کر لی گئی ہیں۔العربیہ کے مطابق اس حوالے سے "کمیٹی برائے مجالس عزاء” نے نائب اول وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف سے ملاقات کی جس میں عزاداری کے شعائر کے احترام اور سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضوابط پر اتفاق کیا گیا۔ان ضوابط کے مطابق گھروں میں مجالس کے انعقاد کی اجازت ہوگی تاہم شرکاء کی تعداد 50 افراد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

گھر سے باہر ہجوم یا لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔ اسی طرح مالی یا غیر مالی عطیات کو مجالس کے انتظامات میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا کہ عاشورہ کے بعد مجالس کو سکولوں میں جاری رکھنے یا دوبارہ اپنی مقررہ جگہوں پر منتقل کرنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ حدودِ احاطہ سے باہر کوئی سرگرمی نہ ہو اور باہر لاؤڈ اسپیکر استعمال نہ کیے جائیں۔ سکولوں میں کھانے کی تیاری کی اجازت بھی دی گئی ہے، تاہم اس کے لیے مکمل سکیورٹی اور سیفٹی تقاضے پورے کرنا لازمی ہوگا۔