کویت میں پارلیمانی انتخابات (ہفتہ کو) ہوں گے

108

کویت سٹی۔ 25 نومبر (اے پی پی) خلیجی ریاست کویت میں پارلیمانی انتخابات آج (ہفتہ کو )ہوں گے۔ اس الیکشن میں اپوزیشن چار برس بعد اپنا بائیکاٹ ختم کر کے حصہ لے رہی ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کویتی پارلیمان کے یہ ساتویں انتخابات ہیں۔انتخابات میں اپوزیشن اور حکومت نواز امیدواروں کے درمیان کرپشن کا موضوع اہم قرار دیا جا رہا ہے۔