کویت کی نئی حکومت نے حلف اٹھا لیا

Kuwait
Isolated on white background flag of Kuwait

کویت سٹی۔30جنوری (اے پی پی):کویت کی نئی حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد دستور کی دفعہ 91 پر عمل درآمد کرتے ہوئے پارلیمنٹ فعال ہوگئی ۔

کویت کے دستور کی دفعہ 91 کے مطابق پارلیمنٹ رکن ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھائے گا۔ یاد رہے کہ 4 جنوری کو امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔

امیر کویت نے 17 جنوری کو 13 افراد پر مشتمل نئی وزارتوں کی تشکیل کا اعلان کیا تھا جبکہ 28 جنوری کو شریدہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم کے طور پر مقرر کیا گیا ۔