24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںکپاس کی فی ایکڑ زائد پیداوار کیلئے مختلف اقسام کے 98نئے بیج...

کپاس کی فی ایکڑ زائد پیداوار کیلئے مختلف اقسام کے 98نئے بیج تیار کئے گئے ہیں

- Advertisement -

اسلام آباد ۔28 اکتوبر(اے پی پی)کپاس کی فی ایکڑ زائد پیداوار کیلئے مختلف اقسام کے 98نئے بیج تیار کئے گئے ہیں ۔ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی (پی سی سی سی) نے ملک میں کپاس پیدا کرنے والے مختلف علاقوں میں کپاس کی زائد اور بہتر پیداوار کے حامل ان بیجوں کی کاشت کاری کی منظوری دیدی ہے۔ نئے بیجوں کی یہ اقسام سال 2000تا 2018ءکے دوران تیار کی گئی ہیں۔ کاٹن کمیشنر خالد عبداللہ نے کہا ہے کہ اب تک تیار کئے گئے مجموعی بیجوں میں سے بیج کی 68اقسام سرکاری شعبہ جبکہ 30اقسام نجی شعبہ میں تیار کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت زیادہ پیداوار اور بیماریوں کے خلاف بہتر مزاحمت کے حامل مختلف اقسام کے نئے بیجوں کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے ، جن میں کپاس کے علاوہ دیگر فصلوں کے بیج بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بیجوں کی کاشت سے ملک میں فی ایکڑ پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی اور اس سے زرعی شعبہ کی کارکردگی میں بہتری لانے اور دیہی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119531

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں