26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکپاس کی مینجمنٹ کا آخری مرحلہ، کاشتکار چنائی کے ساتھ ساتھ بروقت...

کپاس کی مینجمنٹ کا آخری مرحلہ، کاشتکار چنائی کے ساتھ ساتھ بروقت آبپاشی جاری رکھیں،سیکرٹری زراعت

- Advertisement -

ملتان۔ 08 ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا قادرپوراں،8کسی،خانیوال اور جہانیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ۔کپاس کی فصل  سمیت آئی پی ایم نمائشی پلاٹوں کامعائنہ کیا۔اس موقع پرانہوں نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بہت ہی منظم انداز سے کپاس کی مینجمنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کپاس کے پیداوار ی ہدف کیلئے کوشاں ہیں۔کاشتکار بھی پرجوش ہیں اور بہتر قیمت کی بدولت وہ فصل کی نگہداشت میں پوری طرح مگن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستمبرمیں کپاس کو سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ بنانے کیلئے کاشتکار محتاط رہیں اورکپاس کی فصل کا روزانہ کی بنیاد پرمعائنہ جبکہ ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے مزید کہا کہ کاشتکار چنائی کے ساتھ ساتھ فصل پر بھرپور توجہ دیں اوربروقت آبپاشی سمیت متوازن نیوٹریشن جاری رکھیں تاکہ پیداواری ہدف کا حصول ممکن ہوسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388211

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں