- Advertisement -
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ کے فروغ کے لیے موسم سرما کی سبزیوں کی کاشت سے متعلق سفارشات جاری کر دیں ۔زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے سبزیوں کی اہمیت مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی سبزیاں ستمبر، اکتوبر میں کاشت ہوتی ہیں اور فروری ،مارچ تک بر داشت ہوتی رہتی ہیں۔
موسم سرما کی سبزیوں میں پھول گوبھی، بند گوبھی، آلو، پیاز، سلاد، مولی، شلجم ، مٹر ، گاجر ، پالک، میتھی، دھنیاں ، لہسن اور مٹر شامل ہیں۔ پیاز اور سلاد موسم سرما میں بذریعہ پنیری کاشت ہونے والی سبزیاں ہیں۔ سبزیوں کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں پودے دن میں کم از کم چھ گھنٹے سورج کی روشنی سے مستفید ہو سکیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509844
- Advertisement -