34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکھجور کو خشک کرکے کئی سالوں تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،ماہرین ڈیٹ پام ریسرچ

کھجور کو خشک کرکے کئی سالوں تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے،ماہرین ڈیٹ پام ریسرچ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی):ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کھجور کاپھل اگست کے آخر میں پکنا شروع ہو جاتاہے اور ستمبرکے آغاز میں کھجور کاپھل مکمل طور پر پک کر تیار ہو جائے گا جسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال کے لیے ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاہے ویسے ہی کھجور جلد پک کر تیار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجورقدرت کا ایک ایسا انمول تحفہ ہے ،کھجور کی افادیت اپنی جگہ جبکہ کھجور کے درخت بھی بہت اہم خواص کے حامل ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کھجور کے تنے میں گھاؤ لگایاجائے تو اس سے انتہائی لذیز اور خوشبودار مواد برآمد ہوتاہے اور اسے عموماً اس وقت پیا جاتاہے جب اسے نکالاجائے۔ انہوں نے کہاکہ کھجور کے پیڑ سے نکلنے والے گوند کو بیرونی چوٹوں کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ گھٹنے پر چوٹ کے لیے استعمال کی صورت میں بھی افاقہ ہوسکتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں