23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںکھجور کے باغبانوں کوبہترین پیداوار کے حصول کیلئے آلہ زرپاشی کی مدد...

کھجور کے باغبانوں کوبہترین پیداوار کے حصول کیلئے آلہ زرپاشی کی مدد سے زرپاشی کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 09 اپریل (اے پی پی):کھجور کے باغبانوں کوبہترین پیداوار کے حصول کیلئے آلہ زرپاشی کی مدد سے زرپاشی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آلہ زرپاشی تحقیقاتی ادارہ برائے کھجور کی ایک سادہ سی تخلیق ہے جس کی مدد سے ایک شخص زمین پر کھڑے ہوکر 20 سے25 فٹ بلندی تک آسانی سے زر پاشی کرسکتا ہے اور اس آلہ زرپاشی کی مدد سے کم ترین وقت میں ایک آدمی 150 سے200 تک کھجوروں کے پودے آسانی سے زر پاش کرسکتا ہے جبکہ مذکورہ طریقے سے مزدوری اور وقت دونوں میں خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔

تحقیقاتی ادارہ برائے کھجور کے ماہرین اثمار نے بتایا کہ کھجور میں نر اور مادہ پودے الگ الگ ہونے کے باعث نر اور مادہ کا ملاپ از خودمکمل نہیں ہوتااسلئے نر اور مادہ حصوں کا ملاپ خود کرنا پڑتاہے۔انہوں نے بتایا کہ کھجور میں نر پاشی قدرتی طور پر بذریعہ حشرات اور بذریعہ ہوا 15 سے20 فیصد تک ہوجاتی ہے لیکن اچھی اور مکمل پیداوار حاصل کرنے کیلئے مادہ کھجور پر نر دانہ خود دالنا پڑتا ہے کیونکہ پھل کی تیاری کیلئے نر اور مادہ حصوں کا ملاپ ضروری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579932

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں