- Advertisement -
ہری پور۔ 19 مئی (اے پی پی):ہری پور پولیس کی منشیات سے پاک ہری پور مہم جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سعید الرحمن کو گرفتار کر کےایک کلو 690 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حبیب خان کو گرفتار کر کےایک کلو 370 گرام چرس برآمد کر لی۔
انچارج چوکی رضوان شہید عمران نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقاص چن ویز کو گرفتار کر کے2 کلو 740 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598656
- Advertisement -