بھکر۔ 10 اپریل (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز نے پبلک ڈیلنگ کے فروغ کیلیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
ایس ڈی پی او صدر سرکل اسد عباس خان نے تھانہ بہل ایس ڈی پی او سرکل دریا خان ساجد محمود سوہل نے تھانہ صدر دریا خان ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال نے تھانہ جنڈانوالہ میں کھلی کچہریاں لگائیں۔
ایس ڈی پی اوز نےکھلی کچہریوں میں آئے ہوئےسائلین کے مسائل دریافت کیے اور متعلقہ ایس ایچ اوز کوسائلین کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ڈی پی اوز نے درخواستوں پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفسران کو فوری اور میرٹ پر قانونی کارروائی کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او نے کہا کہ بھکر پولیس کا شہریوں کو انصاف انکی دہلیز پر فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580360