31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومکھیل کی خبریںکھیلوں کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں امن اور ترقی...

کھیلوں کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں امن اور ترقی میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،ملک فیصل ایوب کھوکھر

- Advertisement -

لاہور۔6اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ کھیلوں کے عالمی دن کا مقصد دنیا بھر میں امن اور ترقی میں کھیلوں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے، ہر سال 6اپریل کو عالمی سطح پر کھیلوں کی اہمیت اور ان کے ذریعے مختلف ثقافتوں میں خیر سگالی، صحت مندانہ مقابلہ، اور تعاون کے فروغ پر زور دیا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کھیلوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کھیلوں کا عالمی دن صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے اور عالمی امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، پنجاب میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کی سہولتیں بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین تربیتی مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ہمارا مقصد کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانا اور انہیں عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنا ہے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مل کر کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانا ہوگا اور پاکستان کو کھیلوں کے عالمی مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کی اہمیت کے پیش نظر کھیلوں کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578837

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں